بھارتی انتخابات: مودی نے پھر میدان مار لیا



دہلی(24نیوز) بھارت میں صورتحال واضح ہو گئی،بھارتی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر تمام 542 نشستوں میں بھارتی جنتا پارٹی کو لیڈ لیتے بتایا گیا ہے.

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی 292 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے، کانگریس نے صرف51 سیٹیں حاصل کی ہیں، دیگر تمام جماعتیں 199 سیٹوں پر جیت رہی ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 272 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے موجودہ صورتحال میں بھارتی جنتا پراٹی جیت رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ  2014 کے الیکشن میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ کانگریس صرف 60 نشستیں حاصل کر پائی تھی۔

بی جےپی 

 بھارتی جنتا پارٹی (بی جےپی ) 1980 میں قائم ہوئی ، یہ اِس وقت بھارت کے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ بھارت کی سب سے اہم جماعت ہے ۔ 2014 کے پارلیمانی الیکشن میں بڑی کامیابی کے بعد نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت حاصل کرلی پھر یہ مختلف ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد کثیر ریاستوں کی حکمران بن گئی۔ یہ جماعت ہندو قوم پرستی کی علمبردار ہے۔

انڈین نیشنل کانگریس

انڈین نیشنل کانگریس بھارت کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ اس جماعت کا قیام دسمبر 1885میں عمل میں آیا ۔ تحریک آزادی ہند کے دوران اس کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد اراکین تھے۔یہ پارٹی برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کرنے والی بڑی پارٹی بن کر ابھری۔کانگریس 1947میں تقسیم ہند کے بعد ملک کی اہم سیاسی جماعت بنی۔ پارٹی کے موجودہ سربراہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بیٹے راہل گاندھی ہیں ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔