پاکستان نے خطرناک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، دنیا پر خوف طاری



راولپنڈی(24نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک شاہین 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے، شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی واڈ ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل 1500کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، شاہین ٹو میزائل ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، شاہین ٹو میزائل ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ چیئرمین نیسکام، اسٹرٹیجک اور سائنسدانوں اور انجینیئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت اور وزیراعطم نے بھی سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر تہنیتی پیغام بھجوائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔