وزیراعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفونک رابطہ، صاجزادے کی وفات پر تعزیت

وزیراعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفونک رابطہ، صاجزادے کی وفات پر تعزیت


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے قمر زمان کائرہ سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کی۔ واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے صاحبزادہ لالہ موسیٰ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو ئے تھے۔ اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھے۔ حادثے میں اسامہ قمر کا ایک دوست بھی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی درخت سے جاٹکرائی تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔