بھارت انتخابات: صرف 5 ووٹ؟ صحافی کے سوال پر امیدوار رو پڑا

بھارت انتخابات: صرف 5 ووٹ؟ صحافی کے سوال پر امیدوار رو پڑا


جالندھر (24نیوز) جالندھر سے آزاد امیدوار کو صرف پانچ ووٹ پڑے، صحافی نے امیدوار سے سوال کیا کہ آپ کو گھروالوں نے بھی ووٹ نہ دیئے تو امیدوار روپڑا، امیدوار کے گھر کے نو ووٹ ہیں۔امیدوار کا کہنا ہے  کہ میرے ساتھ بے ایمانی ہوئی ہے۔ مشینیں خراب کی گئی ہیں۔ میرے ووٹ چوری کیے گئے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ کا عمل جاری ہے، اور بی جے پی کو کانگریس اور دیگر جماعتوں پر سبقت حاصل ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی 300 سے زائد سیٹیں حاصل کر چکی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔