وزیراعظم عمران خان کی انتخابات میں کامیابی پر مودی کو مبارکباد



اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے.

مودی کی جماعت بی جے پی جیت گئی اور بھاری اکثریت سے جیت گئی، وزیراعظم عمران خان نے جیت کی مبارک باد بھی دے دی۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے ساتھ خطے میں امن اور ترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے۔

وزیراعظم یقیناً خوش ہوں گے،کونکہ انہوں نے الیکشن سے قبل ہی کہہ دیا تھا مودی اگر الیکشن میں کامیاب ہوئے تومسئلہ کشمیر حل ہونے کی امید ہے۔ پاکستان میں اب یہ سوال پوچھا جارہا ہےکہ کیا مسئلہ کشمیرپرکوئی پیش رفت ہوگی؟ کیا مودی میں نہ مانوں کی رٹ چھوڑیں گےیانہیں؟کشمیریوں کی آوازجودہلی کے اقتدار کی راہداریوں میں کہیں گم ہوچکی ہے سنی جائے گی یا نہیں؟

شایدوزیراعظم عمران خان کو مودی سے واجپائی جیسی مدبرانہ قیادت کی توقع ہے مگر واجپائی شاعر تھے نرم مزاج تھے لوگوں کو جوڑتے تھے توڑتے نہیں،مگر مودی تو ان سب کا الٹ ہے لیکن امید اچھی رکھنی چاہیے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔