اسلام آباد (24 نیوز)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت ، وزارت دفاع اور داخلہ نے رپورٹ پیش کر دیں ، جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ اسلام میں جبر نہیں ہے۔
ضرور پڑھیں:سفارتی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے رپورٹ پیش کر دی ۔
عدالت عظمیٰ کے جج جسٹَس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ اسلام میں جبر نہیں ہے ، ڈنڈے کے زور پر اچھی بات بھی بری لگتی ہے۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 22،10am فروری 2019
انھوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ معاشرہ کیسے چلے گا۔