تحریک لبیک کا دھرنا آج بھی جاری ، ملازمین ، طلبا کو مشکلات

تحریک لبیک کا دھرنا آج بھی جاری ، ملازمین ، طلبا کو مشکلات


اسلام آباد) 24 نیوز) اسلام آباد اور کراچی میں تحریک لبیک کا دھرنا آج بھی جاری ہے ، حکومت اور مذہبی رہنمائوں میں ڈیڈ لاک برقرر ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کا کراچی اور اسلام آباد میں دھرنا آج بھی جاری ہے ، حکومت اور مذہبی رہنمائوں کے درمیان اب بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے

دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ، ملازمین اور طلبا کو روزانہ آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں نمائش چورنگی پر بھی تحریک انصاف کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے ، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔