وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چھٹی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چھٹی کی منظوری دیدی


اسلام آباد(24 نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چھٹی کی منظوری دیدی ، کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو بیماری کے باعث چھٹی دی گئی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی منظوری کے بعد اسحاق ڈار کی چھٹی کا اطلاق فوری کر دیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کو ایکٹ 1975 کے سیکشن 17 کے تحت چھٹی کی اجازت دی گئی ہے۔