ہاؤسنگ سوسائٹیز میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (24نیوز) اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائنل نوٹس کے بعد ایک ہفتے کی مہلت ختم ہونے پر سی ڈی اے نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائنل نوٹس کے بعد ایک ہفتے کی مہلت ختم ہو گئی ہے،سی ڈی اے ذرائع کے مطابق سی ڈی اے آج سے باقائدہ آپریشن کا آغاز کرے گا،پہلے مرحلے میں سیکٹر ڈی17 میں کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے 30 اکتوبر کو فائنل نوٹس جاری کیا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ 26 ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں،اس سے قبل بھی سی ڈی اے پانچ بار ہاؤسنگ سکیمز اور سوسائٹیوں کا آگاہ کرچکا ہے،منظور شدہ لے آؤٹ پلان، اور تمام کوائف سات روز میں جمع کرائے جائیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ 14 ستمبر کو بھی اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کو کنونشن سینٹر میں بلایا گیا تھا، 7 روز میں بتایا جائے کہ متعلقہ سوسائٹی کے خلاف کیوں آپریشن نہ کیا جائے، اگر متعلقہ ڈیڈ لائن کے دوران جواب نہ آیا تو اتھارٹی کاروائی کی مجاز ہوگی۔