ڈاکٹر عاصم کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کی استدعا

ڈاکٹر عاصم کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کی استدعا


کراچی (24 نیوز)ڈاکٹر عاصم نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست کو جلد سماعت کیلیے مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ بیرون ملک علاج کیلئے جانا ہے جس میں تاخیر ہو رہی ہے کیس کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

ڈاکٹر عاصم نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کیس کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ، بیرون ملک علاج کیلئے جانا ہے جس میں تاخیر ہو رہی ہے۔

عدالت نے 16 نومبر کو ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے رکھی. ہے ، اب تک نام ای سی ایل سے نکالا نہیں گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم نے گزشتہ روز وزارت داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔