عمران خان کی زیرصدارت کور گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا

عمران خان کی زیرصدارت کور گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (24نیوز) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت کور گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں عوامی رابطہ مہم اور شریف فیملی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر غور کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آج کور گروپ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے, عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج سہ پہر 3 بجے بنی گالہ ہوگا, اجلاس میں عوامی رابطہ مہم پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر غور کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بیرون ملک پڑاؤ پر غور کیا جائے گا جبکہ ممبران کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بات چیت ہوگی, کورگروپ کے اجلاسمیں پارٹی امور پر آئندہ کی حکمت عملی اور مشاورت کی جائے گی, گزشتہ دنوں ایوان میں نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے حوالے پر بات چیت ہوگی۔