فوڈا تھارٹی ان ایکشن،زہریلےپانی سے اگائی گئی سبزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

فوڈا تھارٹی ان ایکشن،زہریلےپانی سے اگائی گئی سبزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور (24نیوز)محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔ زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ جاری، 27 اضلاع میں کارروائی کر کے 2524 کنال پرسبزیاں ہل چلا کرتلف کردیں۔


تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سےاگا نے والی سبزیوں کیخلاف 27 اضلاع میں کریک ڈاؤن جاری رکھا, 2524 کنال پرسبزیاں ہل چلاکرتلف کردیں،کارروائی کیمیکل ملے پانی سےسیراب کئے گئے علاقوں میں کی گئی۔

زہریلی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا یہ چوتھا مرحلہ ہے,فیصل آباد میں بھی فیکٹریوں کے زہریلے اورسیوریج کے گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کینال پرسبزیاں تلف کردی گئیں۔