پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیدی

پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیدی


اسلام آباد(24 نیوز)پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کو خطے میں امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو سے والدہ کی ملاقات کرانے کی درخواست کی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن سے اہلیہ کی ملاقات کی پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی۔

بھارت نے کلبھوشن سے والدہ کی ملاقات کرانے کی درخواست کی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں ، را کی سرگرمیوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔