پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کو خطے کیلئے خطرہ قرار دے دیا

پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کو خطے کیلئے خطرہ قرار دے دیا

اسلام آباد (24نیوز) پاکستان نےایل او سی پر بھارتی جارحیت کو خطے میں امن کیلئے خطرہ قراردے دیا،ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل کا کہنا ہےکہ بھارت نے کلبھوشن یادیو سے والدہ کی ملاقات کرانے کی درخواست کی ہے،جس پرغورکیا جارہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن سے اہلیہ کی ملاقات کی پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیادپرکی،بھارت نے کلبھوشن سے والدہ کی ملاقات کرانے کی درخواست کی ہے،جس پرغورکیا جارہا ہے۔

ترجمان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کو خطے کے امن کیلیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہاکہ بھارت دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونےکے ثبوت موجود ہیں،را کی سرگرمیوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے