پیپلز پارٹی نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی: سعید غنی

پیپلز پارٹی نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی: سعید غنی

کراچی (24نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نواز شریف اور عمران خان پر برس پڑے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور جمہوریت دو الگ چیزیں ہیں ,پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے،پیپلز پارٹی کسی قیمت پرنواز شریف کا ساتھ نہیں دے گئی۔


تفصیلات پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کارکن ہراسائیں کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ اکیلے چلاسکتے ہیں تو مشکل وقت میں بھی اکیلے ہی مقابلہ کریں پیپلز پارٹی نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی ۔

سعید غنی نے کہا کہ دوبارہ کراچی کے لوگوں کو اپنا حق استعمال نہ کرنے دیا گیا توشہرکے حالات خراب ہو سکتے ہیں, انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مولانا سمیع الحق کا اتحاد انوکھی بات نہیں ,انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی کو طالبان کا پولیٹیکل ونگ قراردیدیا۔

بیرسٹر عامر بھی سعید غنی کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ہراسائیں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔