قومی اسمبلی سے غیرحاضر اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی سے غیرحاضر اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(24 نیوز)ن لیگ نے قومی اسمبلی سے غیرحاضر اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران ن لیگ کے 23 اراکین غیر حاضر تھے ، تین نے بیماری کی وجہ سے رخصت لی تھی ، باقی بغیر بتائے غیر حاضری تھے۔

جن اراکین کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان میں رانا عمر نزیر، طاہر اقبال، طاہر بشیر چیمہ، سلطان محمود،سرزمین خان، عالم داد لالیکا، محمد نزیر خان، خواجہ آصف ، خسرو بختیار شامل ہیں۔

ن لیگ کے اراکین اسمبلی نثار جٹ، عاصمہ ممدوٹ، رضا حیات ہراج ، قاسم  ن ، بلال ورک، باسط بخاری، خالد حسین مگسی سے بھی جواب طلبی ہگی۔

میر دوستین ڈومکی، جعفر خان لغاری، عارفہ خالد، مطلوب مہدی کو بھی شوکاز نوٹس جاری ہوگا ، ساتھ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن سے بھی ووٹ نہ ڈالنے پر باز پرس ہوگی۔

اگر ان اراکین کے جوابات تسلی بخش ہوئے تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے خلاف پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی  کی جائے گی۔