نواز شریف جمہوریت کیخلاف ہر سازش میں شامل رہے ہیں:بلاول بھٹو

نواز شریف جمہوریت کیخلاف ہر سازش میں شامل رہے ہیں:بلاول بھٹو


لاہور(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف مفاد پرست ہیں ، جمہوریت کیخلاف ہر سازش میں شامل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف مفاد پرست ہیں اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں شامل رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جمہوریت کو نواز شریف سے خطرہ ہے ، ان سے درخواست ہے کہ جو وہ کر رہے ہیں نہ کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں پیپلزپارٹی کا اپنا نظریہ ہے لیکن بدقسمتی سے نوازشریف نظریے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔