پاکستان سٹاک دوبارہ مندی کا شکار


کراچی (24 نیوز) پاکستان سٹاک دوبارہ مندی کا شکار ، ہنڈرڈ انڈیکس تین سو سے زائد پوائنٹ گر گیا ، سرمایہ کاروں کے تراسی ارب روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تو ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو پوائنٹ کی تیزی پر ہوا لیکن سیاسی صورتحال کے پیش نظر فروخت کے دباو نے تیزی کو مندی میں بدل دیا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرد انڈیکس تین سو پچیس پوائنٹ کی کمی سے چالیس ہزار دو سو چھیاسٹھ پر بند ہوا، تیس سو چوالیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا۔

ایک سو انیس کی قیمت میں اضافہ اور دو سو سولہ کی قیمت میں کمی ہوئی، کاروباری حجم بھی پینتیس فیصد کم ہو گیا۔

مجموعی طور پر دس کروڑ اٹھارہ لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا ، شئیرز کی مجموعی مالیت تراسی اکتیس کروڑ ارب روپے کی کمی سے تراسی کھرب ستاون ارب روپے رہ گئی۔