عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان میں سونا مزید مہنگا

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان میں سونا مزید مہنگا


 کراچی (24نیوز): عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی نے سونا مہنگا کر دیا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چوون ہزار روپےہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت تین سو پچاس روپے کے اضافے سے چوون ہزار تین سو روپے ہو گئی، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت بیالیس ہزار چھ سو چونسٹھ روپے فی دس گرام ہو گئی، دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں چو سو روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

امریکا کے مرکزی بینک کی طرف سے مستقبل میں شرح سود بڑھانے کے امکانات سے ڈالر کی قدر دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔