فلیٹیز ہوٹل میں

فلیٹیز ہوٹل میں" میں ہوں ملالہ " کے اردو ایڈیشن کی تعارفی تقریب


 لاہور(24نیوز):مشعال بکس کے زیر اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں" میں ہوں ملالہ " کے اردو ایڈیشن کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ملالہ یوسف زئی کی علم حصول کے سلسلے میں کی گئی جدوجہد کو سراہا گیا اور کتاب کے مختلف اسباق کو زیر بحث لایا گیا۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں ہوں ملالہ کے اردو ایڈیشن کی تعارفی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں ملالہ یوسف زئی کی علم حصول کے سلسلے میں کی گئی جدوجہد کو سراہا گیا اور کتاب کے مختلف اسباق کو زیر بحث لایا گیا، اس کتاب میں ملالہ نے اپنی زندگی کے تمام حادثات کا ذکر بھی کیا جب اسے طالبان نے گولی کا نشانہ بنایا تھا، علاج کے دوران کے حالات اور پھر یوکے میں پہنچنے تک کا سفر  اس نے اپنے قلم کی نوک سے تمام واقعات کو خوب تراشا۔ پروگرام میں ملالہ کے کردار کی بہادری کو خوب سراہا گیا۔

تقریب میں باچا خان ا یجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خادم حسین پشاور سے آئے ۔کتاب کا ترجمہ مشعال بکس کی انتظامیہ نے خود ہی کرایا، پروگرام کےمہمان خصوصی میں ڈاکٹر پرویز ہودبائی ، ڈاکٹر مہدی حسن، آئی اے رحمان، زہرہ نگاہ شریک ہوئیں، عاصمہ جہانگیر تقریب رونمائی میں شامل نہ ہوسکیں اور فون پرملالہ کی جدوجہد اور کاوش کو سراہا۔ شرکاء نے ملالہ کی بہادری پر تعارفی لیکچر دیا اور ملالہ کے ناقدین پر تنقید بھی کی۔تقریب میں بلند ہمت ملالہ زئی کو اپنی محنت اور کاوش کو جاری رکھنے کا حوصلہ دیا گیا اور قوم کے تمام معماروں کو بھی ملالہ کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی گئی۔