ن لیگ کو زرداری یا کسی اور کے سہارے کی ضرورت نہیں: رانا ثناءاللہ

ن لیگ کو زرداری یا کسی اور کے سہارے کی ضرورت نہیں: رانا ثناءاللہ


 لاہور (24 نیوز): صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کسی اور کے بجائے جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں۔ ن لیگ کو زرداری یا کسی اور کے سہارے کی ضرورت نہیں۔

 

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کسی کے کہنے پر ایسا رویہ نہیں اپنائیں گے۔ گرینڈ ڈائیلاگ پیپلزپارٹی نہیں بلکہ تمام جماعتوں کے لئے کہی گئی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے تو جمہوریت دشمن اور عوام دشمن قوتوں کو خوش کریں گے۔

 

تحریک لبیک یارسول اللہ کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آج بھی یہی کوشش ہے اور آئندہ بھی ہوگی کہ مذہبی تنظیم کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں۔

 

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جمہوریت میں آقا کی کوئی تشریح نہیں، غیر جمہوری رویوں کے آلہ کار کے آقا ہوتے ہیں۔ عمران خان بد کردار شخص ہیں اور 2018ان کا آخری الیکشن ہوگا۔

 

صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ختم نبوت سیاسی ایجنڈا نہیں، احتجاج کے حوالے سے فوج کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ عمران خان اور راولپنڈی کا شیطان جھوٹ بولتے ہیں۔ انہیں نظر آگیا ہے کہ وہ سیاست، پارلیمنٹ اور الیکشن میں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ نواز شریف عوام دوست، سیاست اور جمہوریت کے استعارہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔