دہشتگردی سےنمٹنےکیلئےصحت مندسرگرمیوں کوفروغ دینا چاہیے: یوسف رضا گیلانی

دہشتگردی سےنمٹنےکیلئےصحت مندسرگرمیوں کوفروغ دینا چاہیے: یوسف رضا گیلانی


  ملتان (24 نیوز): ملتان کے نجی سکول میں سپورٹس گالا کا انعقاد، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی کے طور پہ شریک ہوئے، انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

 

ملتان کے نجی سکول میں سپورٹس گالا کے موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمپیوٹر نے بچوں کو ورزش سے دور کر دیا ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعلیم اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے۔

 

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے آباو اجداد نے تعلیم کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں تعلیمی شعبے میں انقلابی پالیسیاں متعارف کرائی اور بی زیڈ یو کےذہین طلباء کے لیے سکالرشپ کا اجراء کیا گیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچپن کی شرارتوں کو یاد کر کے آج بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایتھلیٹکس کی سو میٹر ریس کے چیمپئن بنے اور فٹبال، ہاکی اور لانگ جمپنگ کے کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔

 

یوسف رضا گیلانی نے نجی سکول کے بچوں کے لیے سپورٹس گالا کے سلسلے میں ایک چھٹی کا بھی اعلان کیا۔