فوجی اتحاد کا سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے: راحیل شریف

فوجی اتحاد کا سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے: راحیل شریف


 اسلام آباد (24 نیوز): دہشتگردی کے خلاف 41 اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کی وزرائے دفاع کونسل کا اجلاس 26 نومبر کو ریاض میں ہو گا، فوجی اتحاد کے کمانڈر راحیل شریف کا کہنا ہے کہ 21ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج خصوصاً عالم اسلام کا سب سے بڑا چیلنج ، دہشتگردی کے خطرناک مسئلہ کا مقابلہ کرنا ہے۔

 

دہشت گردی کے خلاف41 اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کونسل اجلاس کا افتتاح سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود کریں گے۔ اجلاس میں اس فوجی اتحاد کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع اور سعودی عرب میں سفارتی مشنز کے نمائندے شرکت کریں گے، شہزادہ سلمان افتتاحی خطاب کریں گے۔

 

ملٹری کمانڈر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آئی ایم سی ٹی سی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں کے خلاف لڑنے اور دیگر بین الاقوامی سیکیورٹی اور قیام امن کی کوششوں کا موثر طریقے سے ساتھ دینے کے لیے کام کرے گی۔ آئی ایم سی ٹی سی کے چار کلیدی ڈومینز نظریہ، مواصلات، کاؤنٹر ٹیرر ازم فنانسنگ اور ملٹری پر یکجا اور متحد ہونے کے لیے ایک مربوط انداز فکر پر مشتمل ہے۔