وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم عہدوں پر تعیناتی کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم عہدوں پر تعیناتی کی منظوری


 اسلام آباد (24 نیوز): وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں مرتضی خان، نسیم اے ورک اور رحمت اللہ کی تعیناتی کی منظوری کے علاوہ سگریٹ پر ہیلتھ وارننگ اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مرتضی خان کو پی او ایف بورڈ کا مالیاتی مشیر، رحمت اللہ کو نیپرا میں بلوچستان کا ممبر تعینات کرنے اور نسیم اے ورک کو جج سپیشل کورٹ فیصل آباد تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

 

کابینہ کا بیشتر ایجنڈا موخر ارکان پالیمنٹ کی تنخواہ اور مرعات مِیں اضافے کی مخالفت کی جائے گی کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے، خودکار اسلحہ پر پابندی لگانے سے متعلق فیصلہ بھی نہ ہوسکا این آئی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ بھی لٹک گیا، مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکرٹری لگانے کی تجویز کی سمری بھی موخر۔

 

کابینہ کی جانب سے سگریٹ کی ڈبی پر ہیلتھ وارننگ 40 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔