پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ کل  سے دبئی میں شروع

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ کل  سے دبئی میں شروع


دبئی (24 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہو گا،  کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ، شاہین دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کم بیک کےلیے پرعزم ہیں۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کادوسرا ٹیسٹ کل سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہورہاہے۔ پہلا ٹیسٹ کیویز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چاررنز سے جیتاتھا۔ قومی ٹیم کوسیریزمیں واپسی کے لیے فتح درکار ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ ہم ابوظبی ٹیسٹ کی شکست بھلاکرفتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔