سدھو ایک دفعہ پھر امن کا پیغام لے کر پاکستان آئیں گے

سدھو ایک دفعہ پھر امن کا پیغام لے کر پاکستان آئیں گے


اسلام آباد ( 24 نیوز ) سینیٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر کی تقریب کے حوالے سے دعوت دی، بھارتی کرکٹر نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو کو ٹیلی فون کے ذریعے  وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو نے اپنے دوست عمران خان کی دعوت قبول کر لی۔  وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

قبل ازیں جمعرات کو اس اعلان کے بعد سدھو نے ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کا بھرپور الفاظ میں شکریہ ادا کیا تھا۔

یاد رہے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں آرمی چیف نے سدھو سے کرتارپور بارڈر کھولنے سے متعلق پیشکش کی تھی۔