ایف آئی اے کی ڈیجیٹل کرنسی کیخلاف بڑی کارروائی، پہلی مائننگ مشین پکڑلی

ایف آئی اے کی ڈیجیٹل کرنسی کیخلاف بڑی کارروائی، پہلی مائننگ مشین پکڑلی


24نیوز : ایف آئی اے نے ڈیجیٹل کرنسی کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے اور سائبرکرائم کی تاریخ میں پہلی مائننگ مشین پکڑلی

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈیجیٹل کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، ڈائریکٹرسائبر کرائم کیپٹن ریٹائرڈشعیب کی سربراہی میں ایف آئی اے نے سائبر کرائم کی تاریخ میں پہلی مائننگ مشین پکڑلی ، تین ملزم پکڑے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدعثمان کے مطابق مائننگ مشین سے انٹرنیٹ پرڈیجیٹل کرنسی کی ٹرانزیکشن کو ہیک کرکے کوئن میں تبدیل کیا جاتا تھا، گلبرگ میں غیرقانونی کرنسی کا کاروبار کرنے کیلئے لوگوں کوتربیت بھی دی جارہی تھی۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزموں میں حسان، رضوان اورسلمان شامل ہیں جوانگلینڈ میں مختلف افراد کے ساتھ مل کر کاروبار کر رہے تھے۔

شازیہ بشیر

Content Writer