سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی عمران خان پر تنقید

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی عمران خان پر تنقید


لاہور( 24نیوز )سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سابق  صدر آصف زرداری شدید بیمار ہیں، ان کی بیماری خاندان والوں سے چھپائی جا رہی ہے،ہم حکومت سے ضمانت نہیں مانگ رہے،ہمارا مطالبہ اسپیشل بورڈ کا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  کی  احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا کہ سابق  صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے، ان کی بیماری خاندان والوں سے چھپائی جا رہی ہے،ہم حکومت سے ضمانت نہیں مانگ رہے،ہمارا مطالبہ اسپیشل بورڈ کا ہے جس میں سابق صدر کا ذاتی معالج شامل ہو،کیونکہ وہ آصف زرداری کی بیماری کو اچھی طرح جانتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے  وزیر اعظم عمران خان  کی طرف سے میاں نواز شریف اور  بلاول بھٹو کے خلاف زبان استعمال کر نے پر سخت تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کو اپنے منصب اور رتبے کا خیال کرنا چاہیے، امید ہے آ ئندہ سے وہ جو کچھ کہیں گیے سوچ سمجھ کر کہیں گیے۔

قبل ازیں پیپکو میں 437 افراد کو غیرقانونی بھرتی کرنے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت پیش ہوئے ، عدالت کا کہناتھا کہ  راجہ پرویز اشرف ، نامزد پیپکو کے 8 سابق ملزمان کی حاضری مکمل کی جائے گی،عدالت میں راجہ پرویز اشرف و دیگر اپنے بیانات جمع کرائیں گے۔