اسلام آباد(24 نیوز) تحریک انصاف کے رہنمامہنگائی توکم نہ کراسکے مگر مہنگائی کے حق میں دلیلیں ضرور لانے لگے ہیں، علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے ٹماٹر مہنگا ہونے پرپریشان نے ہوں اس سے 10کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 14،12amدسمبر 2019
علی امین گنڈاپور ہیں تو پی ٹی آئی کے رہنمامگر اب وہ معیشت دان بھی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹماٹرمہنگا ہوا ہے تو کیا ہے اس سے 10 کروڑ کسانوں کو فائدہ بھی توہوا ہےمگر مہنگائی کے حق میں دلیل لانے کیلئے اُنہیں آلوں کے ماضی قریب میں سستا ہونے کی مذمت کرنا پڑی۔
پہلی بات تو یہ کہ 10کروڑ کسانوں کے اعدادوشمار ہی مشکوک ہیں، اگرانہیں درست مان بھی لیا جائے تو سوال یہ ہے کیا یہ سب کے سب ہی ٹماٹر کاشت کررہے تھے؟ لہذا10کروڑکسانو ں کے فائدے کا تو پتا نہیں، مگر ٹماٹر مہنگا ہونے سے 22کروڑ پاکستانیوں کا نقصان ضرور ہواہے۔