لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا


لاہور( 24نیوز ) جسٹس انوار الحق نے لاہور ہائیکورٹ کے 49 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق کی حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے چیف جسٹس انوار الحق سے حلف لیا، حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ججز، سینئر وکلاءاور حکومتی وزراءنے شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نےنظامت کےفرائض انجام دیئے۔

حلف برداری تقریب کےبعد چیف جسٹس محمد انوارالحق کےلاہورہائیکورٹ پہنچنے پرانہیں پولیس کےچاک و چوبنددستے نےسلامی اورگارڈآف آنر پیش کیا ۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔ جسٹس محمد انوار الحق 31 دسمبر 2018 تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

 دوسری جانب  گزشتہ روز صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججو ں کو مستقل کر نے کی منظوری بھی دی تھی، مستقل ہونے والوں میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد ، جسٹس اسجدجاویدگورال،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس جواد حسن ، جسٹس مزمل اخترشبیر،جسٹس چودھری عبدالعزیز  شامل ہیں۔صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 8 ایڈیشنل ججز بھی مقرر کی تھے جن میں شکیل الرحمان خان، انوار الحق، محمد وحید خان، فاروق حیدر، رسالت حسن،احمد رضا، عاصم حفیظ اور صادق محمود خرم شامل ہیں ۔