ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بننے کی جنگ کل شروع ہوگی

ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بننے کی جنگ کل شروع ہوگی


دبئی( 24نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیاT-20 میچوں میں ٹاپ پوزیشن کی جنگ کل متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی۔

کیا آسٹریلیا بنے گی پاکستان کی جگہ نمبر ون ؟۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد اب دونوں ٹیمیں رنگین کٹز میں ان ایکشن ہوں گی،ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کونسی ہوگی؟ کیا پاکستان اپنے ٹاپ سپاٹ کا دفاع کر پائے گا؟ فیصلہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والی سیریز میں ہوگا۔

کینگروز کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے پہلی پوزیشن لینے کیلئے سیریز میں وائٹ واش کرنا ہوگا جبکہ پاکستان کو اپنے ٹاپ سپاٹ کا دفاع کرنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے، پاکستان اور آسٹریلیا اب تک 17 بار ٹی ٹونٹی میچز میں مدمقابل ہوئے۔ 17 میچز میں 9 بار جیت پاکستان کا مقدر بنی ، آسٹریلیا 7 بار پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ ایک میچ کا نتیجہ   نہ نکل سکا۔

پاکستان نے 3 ماہ قبل آسٹریلیا کو زمبابوے میں ہونے والی ٹرائی نیشن ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میں شکست سے دو چار بھی کیا تھا،اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا شاہین ٹیسٹ سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز مین بھی کیگروز کا شکار کرتے ہیں یا پھر اس بار کنگروز بازی مارنے میں کامیاب رہے گے۔