روس، چین پر دباؤ بڑھانے کیلئے امریکا کا ایک اور بڑا فیصلہ

روس، چین پر دباؤ بڑھانے کیلئے امریکا کا ایک اور بڑا فیصلہ


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک روس اور چین پر دباؤ بڑھانے کے لئے جوہری اسلحے میں اضافے سے دستبردار نہیں ہو گا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین ہو یا روس، لوگوں کو اس کا پوری طرح ادراک ہونے تک اسلحہ تیار کرتے رہیں گے۔امریکی صدر نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے 1987 میں کیے جانے والے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور امریکا اب اس معاہدے سے نکل جائے گا۔

روس نے امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے مزید ہتھیار تیار کئے تووہ بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔