پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ" ہیڈ کوچ مکی آرتھر" کیخلاف ان ایکشن


لاہور(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کو پی ایس ایل فرنچائز کی کوچنگ جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران ہوجائیں محتاط ، دو عہدے رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت بولنگ کوچ اظہر محمود کے لیے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزوں  کی کوچنگ کرنے پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کرکے تمام کیسز پر غور کیا جائے گا, دو عہدے رکھنے سے فیصلے یک طرفہ ہونے کا ڈر بڑھ جاتا ہے۔ اس سے قبل پی سی بی نے چئیرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق کو پی ایس ایل کی ایک فرنچائز کے ٹیلنٹ ہنٹ میں شرکت کرنے کے بعد پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کمیٹی کا حصہ بنے سے روک دیا تھا۔ انضمام الحق کے بعد اب اگلی باری ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود کی بھی ہوسکتی ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔