دنیا بھر میں آج برفانی چیتوں کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج برفانی چیتوں کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے


24 نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برفانی چیتوں کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے، پاکستان میں نایاب نسل کے اس جانور کی بقا کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔

برفانی چیتے تیزی سے ناپید  ہونے والے جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اگر ان کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو بہت جلد یہ زمین سے معدوم ہوسکتے ہیں۔غیر قانونی شکار اور انسانوں سے مقابلے کے باعث بلی نسل کے اس افسانوی جانور کی تعداد پاکستان سمیت دنیا بھر میں کم ہوتی جا رہی ہے۔ ازبکستان سے منگولیا اور مغربی چین تک کے علاقے میں محض چند ہزار برفانی چیتے رہ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں برفانی چیتوں اور اُن کے پہاڑی مسکنوں کو محفوظ بنانے کے کی اشد ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ  پاکستان میں اس وقت تقریبا 200 سے 400 کے درمیان برفانی چیتے رہ گئے ہیں لیکن ان کی بقا کیلئے بین الاقوامی برادری کی بہت زیادہ مدد درکار ہے۔