سنگدل استاد کا شاگرد پر بیہمانہ تشدد

سنگدل استاد کا شاگرد پر بیہمانہ تشدد


گجرات ( 24 نیوز ) گجرات کے علاقےمنگوال میں استاد نے دیر سے کام پر آنے والے 12 سالہ شاگرد کو سڑک کنارے مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،  ٹوئنٹی فور نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے  پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات منگوال کا رہائشی 12 سالہ بابر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کی غرض سے مقامی ورکشاپ میں کام کرتاہے، ورکشاپ میں لیٹ کام پر آنے کی سزا سنگدل استاد وقار نے اپنی ہی عدالت لگا لی اور شاگرد کو سڑک کنارے ایک گھنٹہ تک مرغا بنائے رکھا ، غصہ ٹھنڈا نہ ہونے پر جوتے سے پٹائی کرتا رہا ، شاگرد مجبوراً سارا ظلم قبول کرتا رہا۔

راہگزربھی بچے پر ہونے والے ظلم کو روکنے کی بجائے تماشہ دیکھتے رہے،  ظالم استاد اپنے شاگرد پر جوتے سے تشدد کا نشانہ بناتا رہااور ورکشاپ پر موجود لوگ بچے پر تشدد کی فوٹیج بناتے رہے ، ٹوئنٹی فور نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی اورکشاپ مالک کو گرفتار کر لیا ۔ ایس پی امجد محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے ٹوئنٹی فور نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر ملزم وقار کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔