عمران خان مسجد نبوی میں دعا مانگتے ہوئے زاروقطار رو پڑے، ویڈیو وائرل

عمران خان مسجد نبوی میں دعا مانگتے ہوئے زاروقطار رو پڑے، ویڈیو وائرل


ریاض(24نیوز) وزیراعظم عمران خان مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کے بعد دعا مانگتے ہوئے رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہوگئی اور عوام کی جانب سے عمران خان کی ملکی سلامتی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو کافی سراہا جارہا ہے۔

عمران خان   جیسا مخلص وزیراعظم شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں کوئی آیا ہو، عمران خان اس وقت قوم کی امیدوں کے واحد محور ہیں ، معاشی بدحالی کے خاتمے کیلئے ساری قوم کی نگاہیں ان پر جمی ہیں۔ اپنے اقتدار کے مختصر دورانیے میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دو سرکاری دورے کیے، سر زمین مقدس مدینہ منورہ آمد پر ایک بار پھر ننگے پاؤں جہاز سے اترے۔ وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب پر گزشتہ روز جب مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر جہاز سے اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔

عمران خان نے آج مسجد نبوی میں نماز ادا کی، نماز ادا کرنے کے بعد عمران خان دعا میں زاروقطار رونے لگے۔ شاید وہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہاتھ اٹھائے رو رہے تھے ۔اس موقع پر وزیراعظم  کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی تھے۔

عمران خان کے زاروقطار رونے کا اجر شاید اللہ نے ان کو سعودی حمایت کی شکل میں دیدیا ہے، سعودی حکام نے پاکستان کو اس مشکل وقت میں 12 ارب ڈالر دے کر پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے۔ سعودی عرب کے دورے کے بعد عمران خان نے چین اور ملائشیا کا دورہ کرنا ہے اگر وہاں پر بھی عمران خان کو کامیابی ملتی ہے تو ہوسکتا ہے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔یاد رہے کہ عمران خان نے واضح کیا تھا کہ پوری کوشش کروں گا آئی ایم ایف کی طرف رجوع نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، اس دورہ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ہارون شریف بھی ہمراہ ہیں۔ جہاں آج انھوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور سوالات کے جوابات دیئے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔