ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ، حوالدار شہید

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ، حوالدار شہید


ڈی آئی خان(عظمت علی شاہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا رمک میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں حوالدار نورشاہ شہید جبکہ ایک سپاہی جہانگیر زخمی ہو گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا رمک میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پروا اقبال کھیارہ گروپ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا،   سی ٹی ڈی موقع پر پہنچی تو مکان سے دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں حوالدار نورشاہ شہید جبکہ ایک سپاہی جہانگیر زخمی ہو گیا جبکہ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔ 

بعد ازاں پولیس اور سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،شہید اہلکار نورشاہ کی نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔