مبینہ تقریر ،مولانا فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد،حکم جاری

مبینہ تقریر ،مولانا فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد،حکم جاری


اسلام آباد(احتشام کیانی )مبینہ طور پرقابل اعتراض تقریر کرنے پرمولانا فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی۔درخواست گزار شاہ جہان نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان پر اداروں کے خلاف تقریر کی وجہ سے پابندی لگائی جائے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایسی باتوں سے کسی کو کیسے فرق پڑسکتا ہے، ہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہاجاتا ہے، مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہئے، ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہئے، گلوبل ورلڈ ہے سوشل میڈیا کا دور ہے آپ کس کس کو روکیں گے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ایسی باتوں سے کسی کو کیسے فرق پڑسکتا ہے، ہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہاجاتا ہے، مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہے، کیا آپ نے اسلام پڑھاہے امام ابوحنیفہؒ اپنے شاگردوں کے ساتھ اظہار اختلاف کرتے تھے، گلوبل ورلڈ ہے سوشل میڈیا کا دور ہے آپ کس کس کو روکیں گے، ہمارے اپنے کردار ایسے ہونے چاہئیں کہ کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کرے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer