خواجہ سراؤں کیلئے خوشخبری

خواجہ سراؤں کیلئے خوشخبری


کراچی(آزاد نہڑیو) سندھ کے خواجہ سراؤں کیلئے بڑی خوشخبری ، سندھ کابینہ نے تمام صوبائی اداروں میں خواجہ سراؤں کے لئے نوکریاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تبدیلی آگئی، خواجہ سراؤں کو خوشخبری دیتے ہوئے سندھ حکومت نے خواجہ سراؤں کیلئے 5 فیصد کوٹہ مقرر کرلیا، پولیس سمیت تمام اداروں میں خواجہ سراؤں کو ملازمت دی جائے گی ۔  سندھ کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھی خواجہ سراؤں کو بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔