دنیا کی جنت کو سلگتے 80روز ہوگئے،مزید 3 کشمیری شہید

دنیا کی جنت کو سلگتے 80روز ہوگئے،مزید 3 کشمیری شہید


سری نگر(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا آج 80واں روز، وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویہ کی شدید قلت ،بھارتی فوج کی سرچ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردی ، 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ ضلع راجوڑی کےعلاقے نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی افسر بھی ہلاک ہوگیا۔مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن اور کرفیو مسلسل  80  روز سے  جاری ہے اور کھانے پینے کی اشیاء نہ ملنے اور  مواصلاتی رابطے نہ ہونے کے سبب کشمیری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

 بیمار افراد کو دوا اور ڈاکٹر میسر نہیں جس سے اسپتالوں میں زیرعلاج بعض مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اس کے علاوہ  وادی میں تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں جب کہ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

یاد رہے بھارت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ،5 اگست سے قبل ہی بھارت نے وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا تو آج تک جاری ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer