آزادی مارچ ، اپوزیشن حکومت سےمذاکرات کرنےکیلئےرضامند ہوگئی

آزادی مارچ ، اپوزیشن حکومت سےمذاکرات کرنےکیلئےرضامند ہوگئی


اسلام آباد( 24نیوز ) آزادی مارچ کےحوالےسےاپوزیشن مذاکرات کیلئےتیارہوگئی،حکومتی اوراپوزیشن کی کمیٹیوں کےدرمیان مذاکرات کل ہوں گے، رہبرکمیٹی کے کنوینراکرم درانی نے کہا کہ مذاکرات کیلئےحکومت رابطہ کررہی ہےکیونکہ حکومت ضرورت مندہے.

تفصیلات کے مطابق  آزادی مارچ کےمعاملےپرحکومت اوراپوزیشن کےدرمیان جمی برف پگھلنےکی امیدپیداہوگئی، اپوزیشن حکومت سےمذاکرات کرنےکیلئےتیارہوگئی،حکومتی اوراپوزیشن کی کمیٹی کےدرمیان کل مذاکرات ہوں گے، رہبرکمیٹی کےکنوینئراکرم درانی نےکہارہبرکمیٹی کےبغیرکوئی لیڈرشپ حکومت سےنہیں ملےگی، حکومت رابطہ کررہی ہےکیونکہ حکومت ضرورت مندہے۔

حکومت مذاکرات کیلئےرابطے کررہی ہےلیکن حکومت کی اہم شخصیات کےلہجےمیں تلخی برقرارہے،وزیراعلیٰ کےپی کےمحمودخان نےجےیوآئی ف کو دھمکی دی کہ ہمت ہےتوپشاورمیں ان کےگھرکاگھیراؤکرکےدکھائیں،انھوں نےکہااگر پی ٹی آئی کے ورکز جمع ہوگئےتوکوئی ڈی آئی خان اوربنوں سےبھی نکل نہیں پائےگا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ قائدین کی نظربندی کی صورت میں جےیوآئی کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وفاقی و صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرنےکاپلان بنایاگیاہے۔