خبردار،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

خبردار،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا


24نیوز: لاہور،گجرات،سیالکوٹ ،میانوالی ،شکرگڑھ ،قصور سمیت کئی علاقوں میں بادل وقفے وقفے سے برستے رہے ،  نارووال ،ظفر وال میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب ،آج پھر بارش برسنے کا امکان ،نالہ ڈیک میں طغیانی کا خدشہ ،دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

لاہور کا موسم۔۔۔

لاہور اور گردونواح میں رات کے وقت بونداباندی کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہے، بارش کے بعد آج لوگ چھٹی کا دن انجوائے کر رہے ہیِں۔

 کراچی کا موسم۔۔۔

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار  ہے، ہوائیں بھی بند  اور شہر کا پارہ 40ڈگری تک جانے کا امکان  ہے۔ موسم مزید چند روز تک گرم رہے گا،محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا ۔

اسلام آباد کا موسم۔۔۔

اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی ، موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوہی کر دی ہے۔

سیالکوٹ کا موسم۔۔۔

شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی ،موسم سرد ہو گیا۔ دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں, ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقہ کے مکینوں کو خطرات سے آگاہ کردیا گیا ہے. محمد طاہر وٹو ڈی سی او کا کہنا ہے کہ  موسم کی بدلتی ہوئی لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے. 

سیلابی صورتحال۔۔۔

پنجاب میں بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی، مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں سے نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
شکر گڑھ میں دریائے راوی اورنالہ بئیں میں پانی کی سطح بلند ہونے پروارننگ جاری کردی گئی۔ ظفر وال میں نالہ ڈیک میں بھی طغیانی کے باعث ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ نارووال میں طوفانی بارش سے برساتی نالوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس سے مقامی آبادی نے محفوظ مقامات پرمنتقل ہونا شروع کردیا۔
شدید بارشوں سے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کےمقام پر بھی فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے،دریائے راوی،جہلم اورستلج کےلیے بھی وارننگ جاری کردی گئی۔ بارشوں کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے جس سے نالوں میں مزید پانی آنے سے قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہیں۔