پاک،بھارت آج پھر آمنے سامنے

پاک،بھارت آج پھر آمنے سامنے


دبئی(24نیوز) پاکستان ایشیا کپ کے سپرفورمرحل، آج پھربھارت کا مقابلہ کرے گا، گرین شرٹس بھارتیوں سے شکست کا بدلہ لینے اورافغانستان سے جیت کا مزہ دوبالاکرنے کیلئے میدان میں اتریں گے،پاکستان جیت گیا توفائنل میں سیٹ پکی ہوجائے گی۔
 تفصیلات کے مطابق ایشیا کی دوسپرپاورزمیں آج ہوگاپھربڑامعرکہ،کس میں کتناہے دم آج پتہ چل جائے گا۔دونوں ٹیموں میں سے جوجیتی وہ فائنل میں جگہ بنالے گی۔جوہاری اس کیلئے اگرمگرکاکھیل شروع ہوجائے گا۔ ایشیاکپ کے گروپ مرحلے میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعدپاکستان کوشکست دیدی تھی تاہم اس بارشاہین حساب چکتا کرنے کیلئے تیارہیں۔
پاکستان اوربھارت کے درمیان اب تک 123 میچ کھیلے گئے۔پاکستان کاپلڑا بھاری ہے۔اس میں 73 پاکستان نے اوربھارت نے 53 میچ میں کامیابی حاصل کی،چار کانتیجہ نہیں آیا۔ پاکستان نے سپرفورمرحلے کے اپنے پہلے میچ میں ان فارم افغانستان کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دیدی۔ پاکستانی ٹیم نےکئی کیچ چھوڑے،افغان بلے بازوں نےپاکستانی باؤلرزکی خوب درگت بنائی۔شکست پاکستان کے قریب آئی،لیکن آخرکارپاکستانی ٹیم جیت گئی۔
افغانستان نےپہلے کھیل کرسات وکٹوں کے نقصان پر258 رنزبنائے،جواب میں پاکستانی ٹیم کبھی لڑکھڑائی، کبھی سنبھلی اورکبھی سنبھل کرلڑکھڑاگئی۔امام الحق نے 80 اوربابراعظم نے 66رنزبنائے۔دونوں کے درمیان 154 رنز کی شراکت بنی،لیکن میچ کی خاص بات شعیب ملک کی ذمہ دارانہ اورجارحانہ بیٹنگ تھی جنہوں نے سینئرہونے کا ثبوت دیا اورآخری اوورمیں ٹیم کوجتوادیا،انہوں نے ا51 رنزبنائے۔