نریندرمودی نے بھارت کودھوکادیا :راہول گاندھی

نریندرمودی نے بھارت کودھوکادیا :راہول گاندھی


24 نیوز :مودی سرکارنئے اسکینڈل میں پھنس گئی، فرانس سےرافیل طیارے خریدنے کا تنازع سامنے آگیا،سابق فرانسیسی صدر کہتے ہیں کہ  مودی نےامبانی کی دیوالیہ کمپنی کواربوں ڈالر کی ڈیل دلائی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مودی سرکارنئےاسکینڈل میں پھنس گئی،فرانس سےرافیل طیارےخریدنےکا تنازع سامنےآگیا۔سابق فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے11 کھرب روپےمالیت کے36رافیل لڑاکا طیارےکی خریداری کیلئےانیل امبانی کی دیوالیہ کمپنی کوپارٹنربنانےکی تجویزدی۔

سابق فرانسیسی صدرکابیان سامنے آنے کے بعدمودی سرکارکی ڈیل پرراہول گاندھی نے کہاکہ نریندرمودی نے بھارت کودھوکادیا ہے۔کانگریس کے صدر کاکہناتھایہ پہلی بار ہے کہ سابق فرانسیسی صدرنے بھارتی وزیراعظم کوچورکہا،انہیں یقین ہے بھارتی وزیراعظم کرپٹ ہیں،اب تو عوام کی سمجھ میں بھی آگیا ہےکہ دیش کاچوکیدارچورہے۔