ہوشیار، خبردار،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری رقم ادا کرنا ہوگی

ہوشیار، خبردار،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری رقم ادا کرنا ہوگی


لاہور(24نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہو گا بھاری جرمانہ، لاہور ڈی آئی جی آپریشنز کی چالان کی رقم بڑھانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔لاہور ڈی آئی جی آپریشنز نے چالان کی رقم بڑھانے کی تجویز پیش کر دی۔گاڑی کا چالان کم سے کم 10ہزار روپے اور موٹر سائیکل کا 2ہزار کیا جائے،ڈی آئی جی آپریشنزکی جانب سے تحریری تجویزسی سی پی او کوارسال کر دی گئی۔

علاوہ ازیں  سیف سٹی کیمروں کےذریعےای چالاننگ کاآغازہوگیا ،یوٹرن کی خلاف ورزی اوراشارہ توڑنےوالوں کوگھرپرچالان ملےگا۔ ابتدائی طورپرچالان پنجاب بینک کی شاخوں میں جمع ہوں گے۔