بھارت نے جارحیت دکھائی توبھرپور جواب ملے گا:گورنر پنجاب

بھارت نے جارحیت دکھائی توبھرپور جواب ملے گا:گورنر پنجاب


لاہور ( 24نیوز )گورنر پنجاب چوہدری سرور  نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی آرمی چیف کا بیان بھونڈا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کوبھونڈا قرار دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت نے جارحیت دکھائی توبھرپور جواب ملے گا۔ بھارت امن کیلئے ایک قدم بڑھائے ہم دوقدم بڑھائیں گے۔