پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست، شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے مایوس

پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست، شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے مایوس


دبئی(24نیوز) بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

238/1 India score
39.3 overs
238 Target

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 237 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ٹاپ آرڈر ایک دفعہ پھر ناکام رہا ۔ امام الحق 10، فخر زمان 31 اور بابر اعظم9 رنز بنا کر پویلین لوٹے، تاہم تین آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے محتاط بیٹنگ کی۔ سرفراز احمد  44 اور شعیب ملک 72  سکور کر کے آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی بھی 30 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی کے بعد بھارت نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹسمینوں پردباؤ ڈالے رکھا اور پاکستان کو لمبا سکور بنانے میں ناکام کیا۔ 

بھارت کی جانب سے بھمرا، کلدیپ یادیو اور چاہل نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے  238 رنز کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف باآسانی پورا کرلیا۔ پاکستانی فیلڈرز نے تین آسان کیچ چھوڑے جس کی وجہ سے بھارت کو ہدف پورا کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ شکھیر دھون 114 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ روہت شرما ن 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہپچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے اور کوشش ہوگی کہ آغاز اچھا ہو اور بڑا سکور کر کے بھارت کو ہرایا جائے۔ قومی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور حارث سہیل کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔