اشاروں کی زبان کا عالمی دن آج

اشاروں کی زبان کا عالمی دن آج


اسلام آباد(24نیوز) قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج دنیا بھر میں اشاروں کی زبان کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
کمزوریوں سے لڑنا بلاشبہ ہمت کا کام ہے اسی لیے سماعت اور گویائی سے محروم افراد کی ہمت کو داد دینے کے لیے دنیا بھر میں آج اشاروں کی زبان کا پہلا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اشاروں کی زبان کا استعمال یوں تو اٹھارویں صدی میں فرانس سے ہوگیا تھا لیکن 2017 میں اقوام متحدہ کی جانب سے 23 ستمبر کو اشاروں کی زبان کا باقاعدہ عالمی دن چنا گیا۔
اشاروں کی زبان نے جہاں سماعت اور گویائی سے محروم افراد کی زندگی کو آسان بنایا وہیں انہیں معاشرے کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلنے میں بھی خوب مدد دی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔