خوبرو حسینہ

خوبرو حسینہ" ماورہ حسین" کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا


ویب ڈیسک:  ایشیا کپ کے بجائے ایشین گیمز لکھنے پر ماورہ حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

ماورہ حسین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب ملک کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شکر! کیا زبردست میچ تھا ساتھ ہی اداکارہ نے ایشاءکپ 2018 کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے بجائے ایشین گیمز 2018 استعمال کیا۔ اس ٹوئٹ پر ان کا مذاق بھی بنایا جارہا ہے اور تنقید کا نشانہ بھی۔

شعیب ملک نے ماورہ حسین کا شکریہ ادا کیا لیکن ایشین گیمز 2018 کی غلطی پر غور نہیں کیا۔مداحوں نے اداکارہ کی غلطی کو پکڑ لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور اس پر مذاق بھی اڑایا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔