بدین میں نایاب اور قیمتی گدھوں کی منڈی سج گئی

بدین میں نایاب اور قیمتی گدھوں کی منڈی سج گئی


بدین (24نیوز) ضلع بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی میں سالا نہ لگنے والی گدھوں کی منڈی سج گئی ہے، ملک بھر سے یہاں پر اعلیٰ نسل کے گدھے لائے جاتے ہیں جن کی قیمتیں بھی بھی اعلیٰ ہوتی ہیں.
ملک کی سب سے بڑی لگنے والی گدھا منڈی اس وقت ضلع بدین کے شہر ٹنڈوغلام علی میں سج چکی ہے جہاں پر سندھ ملوک نامی گدھا دو لاکھ کا ہے تو کبوتر نامی گدھے کا مالک تین لاکھ سے کم میں فروخت کرنے کو تیار ہی نہیں ہے۔ہاں بھئی اتنی قیمت کیوں نا ہو گدھے کھاتے بھی مکھن، گھی اور پستہ بادام جو ہیں۔
گدھا منڈی میں اعلیٰ نسل کے گدھوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہےجن کے نام بھی کچھ اعلیٰ ہی ہوتے ہیں، راکیٹ، شیر، ایٹم بم ، کبوتر ، چیتا، سندھ رنگ اور اس طرح کے کئی اور نام سنتے ہی بندہ حیران رہ جاتا ہے۔اچھے گدھوں کو بیوپاری دوڑا کر یا پھر اس کی چال چلن دیکھ کرہی اس کو خریدتے ہیں تاکہ آگے جاکرشیر گدھا کہیں بکری نا نکل آئے۔